Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں جہاں شائقین کرکٹ کو بیٹسمینوں کی جانب سے چھکوں اور چوکوں کا ایکشن دیکھنے کو ملتا ہے وہیں بولرز بھی اپنی کارکردگی سے شائقین کو خوب محظوظ کرتے ہیں۔ پی ایس ایل کے ایک میچ میں پانچ شکار کرنے والے بولرز کا جائزہ لیا جائے تو لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی نے ملتان سلطانز کے خلاف 4 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
گزشتہ سیزن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر عمر گل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 24 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کراچی کنگز کے آل راؤنڈر روی بوپارا نے لاہور قلندرز کے خلاف 16 رنز دے کر 6 بیٹسمینوں کو پویلین واپس بھیجا۔
شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 7 رنز کے عوض 5 شکار کیے تھے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر محمد سمیع نے کراچی کنگز کے خلاف صرف 8 رنز دے کر 5 شکار کیے تھے۔