Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن بین الاقوامی کرکٹ سے تو الگ ہو چکے ہیں لیکن وہ دنیا بھر میں کھیلے جانے والی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اب بھی شرکت کر رہے ہیں۔ شین واٹسن پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن سے لیگ کا حصہ ہیں۔ پہلے دو سیزنز میں انھوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی اور اس کے بعد سے وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر نے پی ایس ایل کے تین ایڈیشنز میں مجموعی طور پر 25 میچز کھیلے ہیں جس میں انھوں نے 29.73 کی اوسط سے 684 رنز بنا رکھے ہیں۔ شین واٹسن نے پی ایس ایل میں تین نصف سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں جبکہ ان کا بہترین اسکور 90 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔ وہ پی ایس ایل کی تاریخ کے واحد بیٹسمین ہیں جو کبھی بھی "صفر" پر آؤٹ نہیں ہوئے۔