Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کا میلہ شروع ہونے میں چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں اور پھر شروع ہو گی چھکوں اور چوکوں کی بارش۔ پاکستان سپر لیگ میں مارے جانے والے چھکوں اور چوکوں کی تعداد کی بات کریں تو اب تک 1,892 چوکے اور 920 چھکے مارے جا چکے ہیں۔
پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران سب سے زیادہ چھکے اور چوکے لگانے والے کھلاڑیوں میں سرفہرست ہیں۔ انھوں نے 34 میچوں میں 85 چوکے اور 49 چھکے لگائے ہیں۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر شین واٹسن 25 میچوں میں 43 چھکے لگا کر دوسرے نمبر ہر موجود ہیں۔
اگر سب سے زیادہ چوکے لگانے کی بات کریں تو احمد شہزاد 74 چوکوں کے ساتھ اس فہرست میں کامران اکمل کے بعد دوسرے نمبر پر براجمان ہیں اور 30 میچوں میں ان کے چھکوں کی تعداد صرف 21 ہے۔