Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ ورلڈکپ 2019 قریب آتے ہی شائقین کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا اور ٹکٹوں کی ڈیمانڈ بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ ٹکٹس کی ڈیمانڈ میں پاک بھارت میچ سب سے اوپر نظر آیا اور اس میچ کی ٹکٹوں کیلئے چار لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ پاکستان اور بھارت 16 جون کو مانچسٹر کے گراؤنڈ پر آمنے سامنے ہوں گے۔
پاک بھارت ٹاکرے کیلئے ٹکٹس کی اتنی درخواستیں موصول ہوئیں کہ 15 مرتبہ مانچسٹر اسٹیڈیم بھرا جا سکتا ہے۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے مینجنگ ڈائریکٹر اسٹیو ایلورتھی کا کہنا ہے کہ شائقین کی جانب سے بہت اچھا رسپانس دیکھنے کو ملا۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے ٹکٹوں کی فروخت ابھی بھی جاری ہے۔ پاکستان، بھارت کے میچ کے بعد سب سے زیادہ ٹکٹوں کی ڈیمانڈ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کی ہے۔