Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں اب کچھ ہی روز باقی رہ گئے ہیں اور رنگارنگ ایونٹ کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ پی ایس ایل کے اب تک کے کامیاب ترین بیٹسمینوں کی بات کی جائے تو کامران اکمل کا نام سب سے اوپر نظر آتا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے تین ایڈیشنز میں کامران اکمل نے 29 کی اوسط اور 133 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے 929 رنز اسکور کیے ہیں۔
کامران اکمل پی ایس ایل کے واحد بیٹسمین ہیں جنھوں نے اب تک دو سنچریاں اسکور کی ہیں۔ سب سے کامیاب غیرملکی کھلاڑی کی بات جائے تو آسٹریلیا کے شین واٹسن پہلے نمبر پر ہیں۔ انھوں نے ابتدائی دو ایڈیشنز میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پی ایس ایل تھری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی۔ شین واٹسن اب تک 29 کی اوسط سے 684 رنز بنا چکے ہیں۔
کراچی کنگز کے بابر اعظم پی ایس ایل کی تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین بیٹسمین ہیں جنہوں نے 24 میچوں میں 33.71 کی اوسط سے 708 رنز اسکور کیے ہیں۔