Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کیجانب سے 4 میچز میں معطلی کی سزا کے بعد جنوبی افریقہ سے وطن واپس پہنچ گئے جہاں شائقین نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور کپتان کے حق میں نعرے لگائے۔ کراچی پہنچنے پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میں نے غلطی کی اور اس کو تسلیم بھی کیا جس کی سزا مل گئی ہے۔ انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے معاملے کو ٹھیک طرح سے سنبھالا۔
کپتان نے کہا کہ آئی سی سی کا فیصلہ سب کے سامنے ہے ایک میچ کیلئے جنوبی افریقہ میں رکنے سے کوئی فرق نہیں پڑنا تھا، اچھا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سے پہلے آرام مل جائے گا۔ سابق کرکٹر شعیب اختر کی جانب سے تنقید پر ان کا کہنا تھا کہ شعیب اختر نے تنقید نہیں بلکہ ذاتی حملے کیے۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں سرفراز احمد کی جانب سے نسلی تعصب پر مبنی جملے بولے گئے تھے جس پر شعیب اختر نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرفراز بہت سستے میں چھوٹ گئے ہیں ان پر دس میچز کی پابندی عائد کی جانی تھی۔