Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پاکستانی شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنا دی۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کو مکمل طور پر پاکستان میں منعقد کرانا چاہتے ہیں اور امید ہے کہ پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن دبئی میں آخری ایڈیشن ہو گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے 21 کروڑ میں سے 15 کروڑ لوگ کرکٹ اور سیاست کے ماہر ہیں اس لیے پی ایس ایل پاکستان میں بھرپور انداز میں کامیاب ہو گی۔
یاد رہے کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ پاکستان میں پی ایس ایل میچز کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور اس مرتبہ پاکستان میں فائنل سمیت آٹھ میچز ہوں گے جس کیلئے تین میچز لاہور اور پانچ میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز متحدہ عرب امارات میں 14 فروری سے ہو گا۔