Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ 2019 کے پانچ میچز کیلئے کراچی میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور اس مرتبہ بھی سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ہوں گے مگر کوشش ہے کہ اس مرتبہ شائقین کو زیادہ مشکل کا سامنا نہ کرنے پڑے۔ پی ایس ایل میچز کے حوالے سے کراچی میں اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس مرتبہ بھی میچز کیلئے پانچ لیئر سیکورٹی دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور رینجرز کے ساتھ 1,800 ٹریفک پولیس اہلکار بھی پانچ میچز میں فرائض انجام دیں گے۔ میچز کے دوران آرمی کمانڈوز کی بٹالین بھی ڈیوٹی دے گی تاہم سیکورٹی انتظامات رینجرز اور پولیس ہی کے پاس ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس مرتبہ کراچی کا یونیورسٹی روڈ اور دیگر شاہراہریں فینز کیلئے بند نہیں کی جائیں گی تاکہ فینز کو مشکلات کا سامنا نہ کرنے پڑے۔