Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کی پی ایس ایل سیزن فور کیلئے کِٹ اور نغمے کی لانچنگ کی شاندار تقریب 4 فروری کو گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہو گی۔ پشاور زلمی فینز کیلئے خوشی کی بات یہ ہے کہ تقریب میں شرکت کیلئے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی خصوصی طور پر پشاور پہنچ رہے ہیں۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے ڈیرن سیمی پاکستانیوں کے پسندیدہ ترین کرکٹر ہیں اور سیمی کی آمد پر ان کا روایتی انداز میں شاندار استقبال بھی کیا جائے گا۔ کِٹ اور نغمے کی لانچنگ تقریب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم مینجمنٹ اور زلمی کے تمام پاکستانی کھلاڑی شریک ہوں گے۔
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کی پشاور آمد پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان سپر لیگ کے میچز پشاور میں بھی منعقد ہوں گے اور پشاور زلمی اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے ان ایکشن ہو گی۔