Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2020 کی میزبانی آسٹریلیا کے سپرد ہے اور ورلڈکپ میں 16 ٹیموں کے درمیان 45 میچز کھیلے جائیں گے جس کا آغاز 18 اکتوبر سے ہو گا۔ گروپ اے میں پاکستان، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور دو کوالیفائر ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بھارت، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان اور دو کوالیفائر ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم 24 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی، 29 اکتوبر کو کوالیفائر ٹیم اور 31 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔ گرین شرٹس ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 نومبر کو میدان میں اترے گی جبکہ آخری لیگ میچ کوالیفائر ٹیم سے کھیلے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور روایتی حریف بھارتی ٹیم کا ٹاکرا گروپ میچز میں ممکن نہیں ہو گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل 11 نومبر کو سڈنی اور دوسرا سیمی فائنل 12 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 15 نومبر کو ملیبرن میں کھیلا جائے گا۔