Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

17 برس تک پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کوچنگ کیریئر پر نگاہیں مرکوز کر لی ہیں۔ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں فارم اور فٹنس اچھی رہی مگر بدقسمتی سے بحیثیت کھلاڑی پی ایس ایل میں شرکت کا موقع نہیں مل سکا۔ انھوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی تو نہیں مگر اب معین خان کی سربراہی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہوں گا۔
عبدالرزاق نے انڈر 19 ٹیم کا کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں انڈر 19 کرکٹرز کو مستقبل کیلئے تیار کرنا چاہتا ہوں، میں نے انگلینڈ سے لیول ٹو کورس بھی کر رکھا ہے اور پی سی بی کے تحت کورسز بھی کرنے کی کوشش کروں گا۔ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ اگر کوچنگ کرنے کا موقع ملا تو مایوس نہیں کروں گا اور آل راؤنڈر ہونے کا فائدہ یہ ہے کہ بولرز اور بیٹسمینوں دونوں کی رہنمائی کر سکتا ہوں۔