Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے مشکل وقت میں ان کی حمایت کر دی۔ ایک انٹرویو میں عبدالرزاق نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں قومی ٹیم کی قیادت کیلئے سرفراز احمد ہی بہترین انتخاب ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سرفراز کی عدم موجودگی میں شعیب ملک نے چوتھے میچ میں بہتر کپتانی کی تھی مگر ورلڈکپ میں سرفراز کو ہی کپتان برقرار رکھنا چاہیے۔
عبدالرزاق کا مزید کہنا تھا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین کا کھلاڑیوں کیساتھ اچھا تال میل اور ماحول بھی دوستانہ ہے مگر مسئلہ یہی ہے کہ بدقسمتی سے کرکٹرز میں ذاتی کارکردگی کی سوچ پنپ رہی ہے اور کوچز کھلاڑیوں میں ٹیم کیلئے کھیلنے کی سوچ ہی پیدا نہیں کر رہے۔
انھوں نے کہا کہ ٹیم کی بری کارکردگی کا ملبہ صرف کپتان پر ڈالنا درست نہیں، ہر کھلاڑی کو ایک ذمہ داری دی جاتی ہے اور جب کھلاڑی اپنے ذمہ داریاں پوری نہیں کرتے پھر ہی ٹیم ہارتی ہے تاہم مجھے یقین ہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان اچھی کارکردگی دکھا سکتا ہے۔