Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی ایس ایل کے گزشتہ تین ایڈیشنز میں جہاں بیٹسمینوں نے شاندار کارکردگی دکھائی وہیں بولرز نے بھی بیٹسمینوں کو خوب پریشان کیا۔ پاکستان سپر لیگ میں مسلسل کارکردگی دکھانے والے بولرز پر نظر ڈالی جائے تو وہاب ریاض کا نام اول نمبر پر ہے۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض نے پشاور زلمی کیجانب سے کھیلتے ہوئے 16.50 کی اوسط سے 48 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
دوسرے نمبر پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر محمد سمیع کا سفر بھی اب تک بہترین رہا ہے۔ محمد سمیع 37 وکٹیں لے کر پی ایس ایل کے دوسرے کامیاب ترین بولر ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شین واٹسن غیرملکی بولرز میں سب سے زیادہ موثر ثابت ہوئے ہیں۔ انھوں نے اب تک تین سیزن میں 22 کھلاڑیوں کے شکار کیے ہیں۔