Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ ورلڈکپ 2019 کی ٹرافی ان دنوں جنوبی افریقہ میں موجود ہے اور کیپ ٹاؤن میں اس کی رونمائی کی گئی۔ ورلڈکپ ٹرافی کی تقریب رونمائی میں جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی اور پاکستانی کپتان شعیب ملک نے شرکت کی۔ اس موقع پر شعیب ملک نے کہا کہ یہ میرے کیریئر کا آخری ورلڈکپ ہے، میگا ایونٹ میں تین چار ماہ باقی ہیں اس لیے کرکٹ کا ہر لمحہ بھرپور انجوائے کر رہا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ اہم ایونٹ ہے تمام ممکنہ کھلاڑیوں کو ورلڈکپ سے قبل آزما رہے ہیں۔ شعیب ملک نے مزید کہا کہ دورہ جنوبی افریقہ ورلڈکپ کی تیاریوں کیلئے اہم ہے اور میگا ایونٹ سے پہلے جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم سے کھیلنا اچھی پریکٹس ہے۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے پاکستانی ٹیم جارحانہ کرکٹ کھیل رہی ہے اور اسی انداز کو جاری رکھیں گے۔ فاف ڈوپلیسی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کیلئے تیاری کر رہے ہیں اور انگلینڈ میں اچھی پرفارمنس دکھانے کی کوشش کریں گے۔