Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ کی دنیا میں باصلاحیت بولرز پیدا کرنا ہمیشہ سے پاکستان کی خوبی رہی ہے اور ان بولرز کو کھیلنا حریف ٹیموں کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا۔ محمد آصف کا کیریئر تو کم عرصے پر محیط رہا ہے مگر ان کا شمار پاکستان کے بہترین بولرز میں کیا جاتا ہے۔ جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بیٹسمین ہاشم آملہ سے جب ایک انٹرویو میں سب سے مشکل بولر کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انھوں نے بلا جھجھک محمد آصف کا نام لیا۔
ہاشم آملہ نے کہا کہ محمد آصف بہترین بولر تھے، بدقسمتی سے میچ فکسنگ کی وجہ سے ان پر پابندی لگی مگر مجھے وہ کیریئر میں سب سے مشکل بولر لگے۔ ساؤتھ افریقی بیٹسمین کا کہنا تھا کہ محمد آصف کی بولنگ رفتار 135 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی مگر ان کی لائن اور لینتھ بہت زبردست تھی۔
ہاشم آملہ نے فاسٹ بولر محمد آصف کو جادوگر کے نام سے پکارا۔ کچھ دن پہلے جب یہی سوال کیون پیٹرسن سے پوچھا گیا تھا تو ان کا جواب بھی محمد آصف ہی تھا۔ محمد آصف نے پاکستان کی طرف سے 23 ٹیسٹ میچز میں 106، 38 ون ڈے میچز میں 46 اور 11 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔