Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ نے کم مدت میں بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں اور شائقین کرکٹ کو محظوظ کرنے میں بھی کامیاب رہی ہے اسی لئے شائقین کو اس کے چوتھے سیزن کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے آغاز سے پہلے گزرے ہوئے تینوں ایونٹس میں بہترین دو ٹیموں کی بات کرتے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کی سب سے کامیاب ترین ٹیم ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم افتتاحی ایڈیشن کی ٹرافی اور 2018 کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہی۔ پی ایس ایل میں ان کی جیت کا تناسب 67.59 فیص ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے مجموعی طور پر 32 میچز میں سے انیس میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پی ایس ایل کی دوسری کامیاب ٹیم پشاور زلمی ہے۔ 2017 کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم پشاور زلمی نے اپنے 34 میچوں میں سے 19 میچوں میں فتح سمیٹی۔