Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

محمد یوسف کو پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین بیٹسمینوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے مگر بدقسمتی سے پی سی بی یا کسی اور فورم پر آج تک ان کی صلاحتیوں سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کی اہم ذمہ داری ملنے کا قوی امکان ہے۔ عتیق الزماں وکٹ کیپنگ کے گُر سکھانے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔
عتیق الزمان کو سرٹیفائیڈ کوچ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ عتیق الزمان پاکستان کے ڈومیسٹک میچز کے علاوہ انگلینڈ میں بھی کوچنگ کر چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ثقلین مشتاق کو اسپن بولنگ کا کوچ مقرر کیا جا سکتا ہے جنہیں بین الاقوامی سطح پر کوچنگ کا خاصہ تجربہ ہے۔