Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو نسلی تعصب پر مبنی جملہ کسنا کافی مہنگا پڑ گیا۔ سرفراز احمد پر چار میچز کی پابندی لگی تو ساتھ ساتھ کپتانی بھی خطرے میں ہے۔ اس سلسلے میں سابق پاکستانی کرکٹر سکندر بخت کا کہنا ہے کہ سرفراز کی کپتانی کا دارومدار پانچویں ون ڈے کی جیت پر ہے۔
انھوں نے کہا کہ اگر پاکستان شعیب ملک کی کپتانی میں اپنا آخری ایک روزہ میچ جنوبی افریقہ سے جیت کر سیریز جیتنے میں کامیاب ہو گیا تو اس کے اثرات سرفراز احمد کی کپتانی پر لازمی پڑیں گے۔
سکندر بخت نے یہ بھی کہا کہ شعیب ملک کا پاکستان کرکٹ بورڈ میں اثرورسوخ سے انکار ممکن نہیں ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق ڈریسنگ روم میں کھلاڑی بھی سرفراز احمد سے ناخوش دکھائی دیے۔