Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکست کے بعد ایک روزہ سیریز میں بھی ناکام ہو گئی جہاں میزبان ٹیم نے 2-3 سے سیریز اپنے نام کی۔ پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے کھلاڑیوں پر تو تنقید نہیں کی مگر ورلڈکپ کے بعد کوچنگ اسٹاف تبدیل کرنے کا مطالبہ کر ڈالا۔
راشد لطیف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں کوچز بدلنے کا وقت آ گیا ہے۔ سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے بعد یونس خان، مصباح الحق اور وسیم اکرم کو قومی ٹیم کا کوچ بنا دینا چاہیے۔
راشد لطیف کی اس رائے سے کئی صارفین نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ مصباح کو قومی ٹیم کا کوچ بنانا درست فیصلہ نہیں ہو گا کیونکہ ٹیم میں ایسے کوچ کی ضرورت ہے جو کھلاڑیوں کو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار کر سکے۔