Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا مگر فیصلہ کن میچ میں سیریز کے ٹاپ اسکورر امام الحق اور بابر اعظم دونوں ہی ناکام ہو گئے۔ پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 240 رنز ہی بنا سکی۔ میزبان ٹیم کیلئے 241 رنز کا ہدف پہلے ہی کافی کم تھا اور باقی کسر فاسٹ بولر عثمان شنواری کی نوبال نے پوری کر دی۔
تیسرے اوور میں عثمان شنواری نے اوپننگ بیٹسمین ڈی کوک کو آؤٹ تو کیا مگر نو بال کے باعث امپائر کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔ اس وقت ڈی کوک نے صرف 12 رنز ہی اسکور کیے تھے مگر دوسرا موقع ملنے کے بعد ڈی کوک نے پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
ڈی کوک نے صرف 58 گیندوں پر 83 رنز کی اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کی میچ میں فتح کو یقینی بنایا۔ اپنی دھواں دار اننگز کی بدولت ڈی کوک میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔