Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں آل راؤنڈر عماد وسیم بولنگ میں کچھ خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ انھوں نے سیریز میں 4 میچز کھیلے اور صرف 1 وکٹ ہی لینے میں کامیاب ہوئے مگر پروٹیاز کے خلاف عماد وسیم نے شاندار بیٹنگ کے جوہر دکھائے۔ ون ڈے سیریز میں عماد وسیم کو دو مرتبہ بیٹنگ کرنے کا موقع ملا اور انھوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے میچ میں انھوں نے 23 گیندوں پر 43 رنز اسکور کیے تھے جبکہ آخری میچ میں آل راؤنڈر نے 31 گیندوں پر 47 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ساؤتھ افریقہ کو 241 رنز کا ہدف دینے میں اہم کرادار ادا کیا تھا۔
عماد وسیم کا ایشیا سے باہر بیٹنگ ریکارڈ دیکھا جائے تو انھوں نے 15 اننگز میں 64.16 کی اوسط سے 385 رنز بنائے ہوئے ہیں جس میں ان کی ایک نصف سنچری بھی شامل ہے۔