Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں فخر زمان فارم میں تو واپس آ گئے مگر قومی ٹیم کو فیصلہ کن میچ میں کامیابی نہ دلا سکے۔ پوری سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اوپننگ بیٹسمین امام الحق اور بابر اعظم جب اننگز کی ابتداء میں ہی پویلین روانہ ہو گئے تو فخر زمان نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا اور سیریز میں اپنی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔
فخر زمان نے 73 گیندوں میں 10 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے مگر 25 ویں اوور میں وہ فیلکوائیو کو چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری لائن پر کھڑے عمران طاہر کو کیچ دے بیٹھے۔ فخر زمان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 33.40 کی اوسط سے 167 رنز بنائے جس میں ان کی صرف ایک نصف سنچری شامل ہے۔