Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا میلہ لگنے میں اب چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں اور پی ایس ایل کے آغاز سے قبل ہی کراچی کنگز کے فینز کیلئے ایک خوشخبری آ گئی ہے۔ کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے لیام لیونگسٹون نے پی ایس ایل فور کے پاکستان میں شیڈول میچز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
آل راؤنڈر لیام لیونگسٹون نے ایک انٹرویو میں پاکستان آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان جا کر کھیلنا چاہتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ سفر بہت شاندار ہو گا۔ لیام لیونگسٹون نے لنکاشائر کیجانب سے 51 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلتے ہوئے 145.47 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1,110 رنز بنا رکھے ہیں۔
لیام لیونگسٹون آئندہ آئی پی ایل سیزن کا بھی حصہ ہوں گے اور راجستھان رائلز کیجانب سے کھیلیں گے۔ وہ 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انگلینڈ ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔