Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں افریقی کھلاڑی پر نسلی تعصب پر مبنی جملہ کسنے پر سرفراز احمد کو آئی سی سی کیجانب سے چار میچز کی پابندی کا سامنا ہے۔ سرفراز احمد کی قیادت کے حوالے سے اب نئی بحث چھڑ گئی۔ ورلڈکپ میں پاکستان کا کپتان کون ہو گا اور آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں قیادت کون سنبھالے گا؟
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی سیریز ٹو سیریز کپتان کا اعلان کرتا ہے اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے بھی کپتان کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سرفراز احمد بحیثیت کپتان ٹیم میں واپس آئیں گے یا پھر شعیب ملک ہی ورلڈکپ تک قیادت سنبھالیں گے۔
اس حوالے سے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم نے بھی کہا کہ آخری میچ میں شکست کے بعد سرفراز بہتر کپتان لگنے لگے ہیں اور ہم نے ان کی بیٹنگ کو بھی مِس کیا۔ احسان مانی اپنی پریس کانفرنس میں پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ورلڈکپ تک سرفراز احمد ہی کپتان ہوں گے۔