Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔ ٹیم کے ہمراہ حجاب لپیٹے میڈیا منیجر ناصرہ محمد بھی کراچی پہنچی ہیں۔ ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی میڈیا منیجر ناصرہ محمد ویسٹ انڈیز کی مینز ٹیم کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں ناصرہ محمد کا کہنا تھا کہ حجاب کے ساتھ ہی دنیا گھوم چکی ہوں کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔
انھوں نے کہا کہ وہ بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کا دورہ کر چکی ہے اور ایئرپورٹس پر کبھی بھی اسکارف کی وجہ سے سیکورٹی مسائل درپیش نہیں آئے۔ ناصرہ محمد پاکستان کی میزبانی سے بھی خوش ہیں۔
ناصرہ محمد نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان آئی ہوں اور یہاں بہت اچھا استقبال ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم بھی مضبوط ہے شائقین کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔