Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ کو بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں پہلے ہی شکست ہو چکی ہے اور اب ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان ہوا ہے جس میں دو نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ناردرن ڈسٹرکٹ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل اور سینٹرل ڈسٹرکٹ کے فاسٹ بولر بلیئر ٹکنر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بلیئر ٹکنر صرف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں لوکی فیرگوسن کی جگہ لیں گے۔
نیوزی لینڈ کے سلیکٹر گیون لارسن کے مطابق دونوں کو ڈومیسٹک میں عمدہ پرفارمنس کے باعث ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 6 سے 10 فروری تک کھیلی جائے گی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان کین ولیمسن، ڈوگ بریسول، کولن ڈی گرانڈہوم، لوکی فیرگوسن، مارٹن گپٹل، اسکاٹ کگلجن، ڈیرل مچل، کولن منرو، مچل سینٹنر، ٹم سیفرٹ، اش سوڈھی، ٹم ساؤتھی، روس ٹیلر اور بلیئر ٹکنر شامل ہیں۔