Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کراچی پہنچی تو مہمان کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی کپتان نے دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان آنے کا مشورہ دے دیا۔ پاکستان میں خواتین کی انٹرنیشنل کرکٹ کی رونقیں بحال کرنے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی پہنچی تو پھولوں کے ہار اور سندھی اجرک سے ان کا استقبال ہوا۔ ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم پندرہ برس بعد پاکستان آئی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی کپتان میریسا اگیولیرا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا حصہ بننے پر خوشی ہے اور دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی اور بہترین انداز میں استقبال ہوا جبکہ سکیورٹی کا بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف کا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں اور سیریز میں اچھا مقابلہ ہو گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیموں کی کپتانوں نے ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی۔ دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے سی ویو پر بھی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔