Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان شعیب ملک نے ٹاپ آرڈر کی ناکامی کو پاکستان ٹیم کی شکست کی وجہ قرار دے دیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کو آغاز تو ملا مگر وہ اسے بڑی اننگز میں تبدیل نہ کر سکے۔ انھوں نے کہا کہ ابھی دنیا ختم نہیں ہوئی، ہم اپنی غلطیوں پر قابو پائیں گے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھی پرفارمنس دیں گے۔
شعیب ملک نے کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے آسٹریلیا کے خلاف سیریز بھی شیڈول ہے اور اس میں خامیوں پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ون ڈے سیریز میں شکست ہوئی مگر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کی کوشش کرتے ہوئے اس فارمیٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھیں گے۔