Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کو 2002 کے بعد سے ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پریشانی کا سامنا ہے۔ چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان ٹیم نے اچھی پرفارمنس کے بعد سیریز 2-2 سے برابر کی تو شائقین کو امید ہوئی کہ اس مرتبہ پاکستان ٹیم سیریز کا فیصلہ کن میچ اپنے نام کر لے گی مگر کونٹن ڈی کوک کی شاندار بیٹنگ کے باعث پاکستان ٹیم کو شکست ہو گئی۔
241 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے باآسانی تین وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ پاکستان ٹیم 2002 کے بعد سے تقریباََ 16 فیصلہ کن میچ کھیل چکی ہے جس میں پاکستان کو صرف تین میں کامیابی ملی اور 13 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میں تین اور پانچ ون ڈے میچز کی سیریز شامل ہے۔ پاکستان کو صرف ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے خلاف ہی فیصلہ کن میچز میں کامیابی ملی۔