Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ نے پی ایس ایل فور کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے جس میں سب کے پسندیدہ ڈینی موریسن، رمیز راجہ، مائیکل سلیٹر، ایلن ولکنز، میتھیو ہیڈن، گریم اسمتھ، کیپلر ویسلز اور بازید خان شامل ہیں۔ گریم اسمتھ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کمینٹری کا آغاز کیا تھا اور یہ پی ایس ایل میں بطور کمنٹیٹر ان کا ڈیبیو ہو گا۔
گریم اسمتھ ذاتی وجوہات کی بناء پر ابتدائی دو ہفتوں کیلئے ہی کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ میتھیو ہیڈن صرف ابتدائی ایک ہفتے کمینٹری کریں گے۔ اس کے علاوہ میچ سے پہلے اور میچ کے بعد پاکستان کے عامر سہیل، آسٹریلیا کے شان ٹیٹ اور بریڈ ہوج تجزیہ کار کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ فخر عالم، زینب عباس، اور ایرن ہالینڈ بطور میزبان ٹی وی اسکرینز پر نظر آئیں گے۔