Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

رومان رئیس پی ایس ایل کے گذشتہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد انھوں نے پہلے گھٹنے کا علاج کرایا پھر کمر کا آپریشن کرایا۔ رومان رئیس بہتر انداز میں صحتیابی کی جانب گامزن ہیں اور پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رومان رئیس مکمل فٹ ہو گئے ہیں اور پاکستان سپر لیگ کے بعد پاکستان ٹیم میں واپسی کی کوشش کریں گے۔ رومان رئیس پی ایس ایل سے قبل ایک دو پریکٹس میچز کھیلیں گے۔
27 سالہ رومان رئیس نے پاکستان کی جانب سے 9 ون ڈے اور 8 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔ وہ پی ایس ایل میں اب تک اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے اہم بولر ثابت ہوئے ہیں۔