Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دنیا کے صف اول کے کوچ اور آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ٹام موڈی نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی کوچنگ سے معذرت کر لی ہے۔ اس وقت ٹام موڈی بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں کوچنگ کر رہے ہیں اور اس سال وہ کیریبین لیگ میں بھی کوچنگ کرتے رہے ہیں لیکن ٹام موڈی نے پی ایس ایل میں کوچنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملتان نے ٹام موڈی کی جگہ جنوبی افریقہ کے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے جوہان بوتھا کو ہیڈکوچ مقرر کیا ہے جبکہ پشاور زلمی کے اسٹنٹ کوچ عبدالرحمن بھی ملتان سلطانز کے کوچنگ پینل میں شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ 53 سالہ ٹام موڈی نے گزشتہ سال ڈائریکٹر وسیم اکرم کے ساتھ ملتان سلطانز کی ٹیم میں ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ وسیم اکرم نے پی ایس ایل فور کیلئے کراچی کنگز کو جوائن کر لیا ہے۔