Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پندرہ سال بعد ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے دورہ پاکستان پر مینز کرکٹرز بھی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔ قائم مقام کپتان شعیب ملک نے ٹویٹ کر کے ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی کپتان اور پوری ٹیم کو خوش آمدید کہا۔ اس کے علاوہ انھوں نے پاکستان میں کھیلے جانے والے میچ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
شعیب ملک نے مہمان ٹیم کو خوبصورت شہر کراچی گھومنے کا مشورہ دیا۔ انھوں نے پاکستانی ویمن کرکٹرز ثناء میر اور بسمہ معروف کو اس حوالے سے ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کیلئے سیروتفریح کا پروگرام بنانے کو بھی کہا۔
وہاب ریاض نے بھی ٹویٹر پر ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کو خوش آمدید کہا اور اس دن کو تاریخی دن قرار دیا۔ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے پاکستان ویمنز ٹیم کو اپنی سرزمین پر کھیلنے کا موقع ملے گا۔