Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کچھ روز قبل سوات کے عرفان نامی پولیو ورکر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ شدید برفباری کے باوجود وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف رہا۔ وزیراعظم عمران خان نے عرفان کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ عرفان اصل ہیرو ہے جنہوں نے شدید سرد موسم میں بھی اپنے فرائض انجام دیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عرفان ان 2 لاکھ 60 ہزار میں سے ایک ہے جو شدید موسم کو للکارتے ہوئے پولیو ویکسین لئے بچوں تک پہنچتے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس کی ویڈیو سے ہر کوئی متاثر اور سب ہی نازاں ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ "پولیو سے پاک قوم" کا ہدف حاصل کرنے کیلئے اسی جذبے اور والہانہ پن کی ضرورت ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کو داد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ وزیراعظم نے اس پولیو ورکر کی محنت کو سراہا۔