Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کے درمیان کھیلی جانے والی پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز پروٹیاز نے 2-3 سے اپنے نام کر لی۔ سیریز کے فیصلہ کن میچ میں سیریز کے ٹاپ اسکورر امام الحق بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور صرف 8 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ امام الحق نے ساوتھ افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پانچ میچوں میں 54.20 کی اوسط سے 271 رنز بنائے۔
اوپننگ بیٹسمین نے سیریز میں دو نصف سنچریاں اور ایک سنچری بھی اسکور کی۔ ون ڈے سیریز کا ٹاپ اسکورر ہونے کی وجہ امام الحق کو مین آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 21 ون میچوں میں امام الحق نے 60.55 کی بیٹنگ اوسط سے 1090 رنز بنا رکھے ہیں جس میں پانچ سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں شامل ہیں۔