پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے فاسٹ بولر میر حمزہ کو بھی کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا موقع مل گیا۔ سسیکس کاؤنٹی نے میر حمزہ سے معاہدہ کر لیا ہے۔ سسیکس کاؤنٹی کے مطابق میر حمزہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں آٹھ سے نو میچز کھیلیں گے اور نارتھ ہیمپٹن شائر کے خلاف 20 مئی کو شروع ہونے والے میچ میں اپنا کاؤنٹی ڈیبیو کریں گے۔
میر حمزہ نے کاؤنٹی کرکٹ میں معاہدہ ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سسیکس جیسی بہترین ٹیم کیلئے کھیلنا ان کیلئے اعزاز ہو گا کیوںکہ پاکستان کے لیجنڈز جاوید میانداد اور عمران خان جیسے کھلاڑی بھی اس ٹیم سے کھیل چکے ہیں۔
26 سالہ میر حمزہ نے 2018 میں پاکستان کیلئے ٹیسٹ ڈیبیو کیا مگر اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف وہ ایک ہی وکٹ لے سکے تھے۔