Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ویسٹ انڈیز کے 160 رنز کے جواب میں صرف 89 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہو گئی۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ویمنز ٹیم کے ہیڈکوچ مارک کولز نے خراب فیلڈنگ اور بیٹنگ کو ٹیم کی شکست کی وجہ قرار دیا۔
مارک کولز کا کہنا تھا کہ ہم نے فیلڈنگ میں کئی کیچز چھوڑے، ڈانڈرا ڈوٹن کا کیچ بھی ابتداء میں ڈراپ کیا گیا جس کے بعد انھوں نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 90 رنز بنائے اور اگر بیٹنگ کی بات کی جائے تو یہاں بھی ہم نے حکمت عملی پر عمل نہیں کیا۔ مارک کولز نے کہا کہ اگلے میچز میں اچھی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔