Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اب ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشمل سیریز کا آغاز آج سے ہو گا۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف مختصر ترین فارمیٹ میں اب تک 11 میچز کھیلے ہیں جس میں سے قومی ٹیم کو 5 میں کامیابی ملی اور 6 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جنوبی افریقی سرزمین پر پاکستان نے 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جہاں انھیں 2 میچوں میں شکست ہوئی اور 2 میں کامیابی ملی۔
سیریز کے اعتبار سے جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین 4 ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی گئی ہیں جس میں پاکستان کو صرف ایک مرتبہ کامیابی ملی ہے اور دو بار جنوبی افریقہ نے سیریز اپنے نام کی جبکہ ایک سیریز 1-1 سے برابر رہی۔ البتہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ آئی سی سی ایونٹ میں دونوں ٹیمیں 3 بار آمنے سامنے آئیں اور گرین شرٹس نے تینوں مقابلوں میں پروٹیاز کو شکست سے دوچار کیا۔