Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے پاکستان کو پہلے میچ میں شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کر لی۔ ساؤتھ اینڈ کلب گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور مہمان ٹیم نے مقررہ اوورز میں 160 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کیجانب سے اوپنر ڈینڈرا ڈوٹن پورے میچ میں چھائی رہیں۔ انھوں نے 8 چوکوں اور 4 چکھوں کی مدد سے 60 گیندوں پر 90 رنز اسکور کیے۔
چیڈن نیشن نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ جواب میں میزبان ٹیم اننگز کی ابتداء سے ہی مشکلات میں گھری رہی اور صرف 89 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ شمیلہ کونئیل نے 29 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاکیرہ نے 8 اور انیسہ محمد نے 17 رنز دے کر 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ڈینڈرا ڈوٹن نے بھی ایک وکٹ اپنے نام کی اور میچ کی بہترین کھلاڑی بھی قرار پائیں۔