Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ سال 20 نومبر کو پاکستان سپر لیگ فور کیلئے ڈرافٹ ہوا جس میں ٹیموں نے اپنے لیے کچھ نئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جو پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ان کھلاڑیوں میں سب سے بڑا نام جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز کا ہے جو پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں شائقین کو محظوظ کریں گے۔
این بیل بھی پہلی مرتبہ پی ایس ایل کھیلیں گے اور وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خطرناک اوپنر اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود کولن منرو کراچی کنگز کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
پاکستان کے دو بڑے اسٹارز مصباح الحق اس مرتبہ پشاور زلمی کیجانب سے کھیلیں گے جبکہ شاہد آفریدی نے پی ایس ایل فور میں کراچی کنگز سے علیحدگی اختیار کر کے ملتان سلطانز کو جوائن کر لیا ہے۔