Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو جنوبی افریقہ کے خلاف ناقص کارکردگی دکھانے کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس وجہ سے اب وہ خود بھی پریشان ہو گئے ہیں۔ ایک انٹرویو میں اظہر علی کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بدقسمتی سے جنوبی افریقہ میں اہم مواقعوں پر اچھی پرفارمنس نہیں دے پائے، وہاں کی کنڈیشنز میں جا کر کھیلنا ہر ٹیم کیلئے مشکل رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ان وکٹوں پر باؤنس کے ساتھ گیند تیزی سے بھی آتا ہے اسی وجہ سے ایڈجسٹ ہونے میں مسائل کا سامنا رہا مگر میڈیا اور سابق کرکٹرز نے جس طرح تنقید کی اس پر بہت افسوس ہوا۔ ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ایک سیریز میں کارکردگی نہ دکھائی تو لوگوں نے مجھے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے مشورے دینا شروع کر دیے۔
اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہ مشکل وقت میں کھلاڑی کو سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے اگر تنقید کی جگہ سپورٹ کی جائے تو فارم میں واپس آنا آسان ہو جاتا ہے تاہم میں اپنی خامیوں پر کام کر رہا ہوں اور آئندہ سیریز میں اچھی پرفارمنس دکھانے کی پوری کوشش کروں گا۔