Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

رواں سال انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ سے پہلے پاکستان ٹیم کو دو وارم اپ میچز مل گئے۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے وارم اپ میچز 24 سے 28 مئی تک کھیلے جائیں گے۔ 24 مئی کو پاکستان ٹیم برسٹل میں افغانستان کے خلاف اپنا پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔ اسی روز سری لنکا اور جنوبی افریقا بھی آمنے سامنے ہوں گے۔
25 مئی کو انگلینڈ اور آسٹریلیا، بھارت اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔ چھبیس مئی کو پاکستان ٹیم بنگلہ دیش سے ٹکرائے گی جبکہ اسی روز جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا بھی مقابلہ ہو گا۔
27 اور 28 مئی کو بھی دو، دو پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد 30 مئی سے ورلڈکپ کے میچز کا باقاعدہ آغاز ہو گا جو 14 جولائی تک جاری رہیں گے۔