Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ویمنز ٹیم سو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والی دنیا کی پانچویں ٹیم بن گئی ہے مگر بسمہ معروف الیون اپنے 100ویں میچ کو یادگار نہ بنا سکی اور ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست سے دوچار ہو گئی۔ پاکستان ویمنز ٹیم اب تک 100 انٹرنیشنل ٹی ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 40 میں کامیابی حاصل کر چکی ہے جبکہ 57 میچز میں اسے شکست ہوئی۔
انگلش ٹیم 120 اور آسٹریلوی ٹیم 118 میچز کھیل کر اس فہرست میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی سو سے زائد ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکی ہیں۔ پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے 113ویں میچ میں 66ویں کامیابی حاصل کی جبکہ کیریبین ویمنز ٹیم کو 41 میچز میں شکست ہوئی۔