Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں ویرات کوہلی کی عدم موجودگی میں بھارتی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپنرز شیکھر دھون اور روہت شرما نے 21 رنز کی شراکت بنائی جس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ ایسا شروع ہوا کہ 92 کے اسکور پر آخری کھلاڑی کے آؤٹ ہونے پر ہی تھما۔ یزویندر چہل 18 اور پانڈیا 16 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے 21 رنز کے عوض پانچ شکار کیے۔ گرانڈ ہوم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے ہدف صرف دو وکٹ کے نقصان پر 212 گیندیں قبل حاصل کر لیا۔ راس ٹیلر 37 اور ہینری نکولس 30 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ کسی بھی ٹیم کی بھارت کے خلاف گیندوں کے اعتبار سے یہ سب سے بڑی فتح بھی ہے۔