Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں معروف امریکی گلوکار پِٹبل اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اسی حوالے سے پِٹبل کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں وہ پی ایس ایل میں پرفارم کرنے کے بہت پرجوش نظر آئے۔
پوری دنیا میں اپنے آواز کا جادو جگانے والے گلوکار پِٹبل کا شائقین کرکٹ کو پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ تیار ہو جائیں میں پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب میں آپ کے سامنے پرفارم کرنے کیلئے دبئی آ رہا ہوں۔ پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب 14 فروری کو دبئی اسٹیڈیم میں منعقد ہو گی۔
دیگر فنکاروں میں جنون بینڈ، بونی ایم، فواد خان، آئمہ بیگ اور شجاح حیدر بھی شامل ہوں گے جس کے بعد ایونٹ کا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔