Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی کے سکیورٹی ماہر ڈیوڈ سنائر نے پاکستان میں پی ایس ایل کے سیکورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔ پی سی بی اور سکیورٹی اداروں نے ڈیوڈ سنائر کو پی ایس ایل کے سیکورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر ڈیوڈ سنائر نے اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈیوڈ سنائر کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے پی ایس ایل کا جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل فور سیکورٹی پلان کی مطابق ہوئی تو ایونٹ کامیاب ہو گا۔ پی ایس ایل کی سکیورٹی رپورٹ میچز ختم ہونے کے بعد آئی سی سی کو پھر جمع کرائی جائے گی اور ایسا ہر سال پی ایس ایل کے بعد کیا جاتا ہے۔ آئی سی سی سکیورٹی رپورٹ دیکھ کر ایونٹ یا میچز کی میزبانی پاکستان کو دینے کا فیصلہ کرتی ہے۔