Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے رویو سسٹم پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے امپائر کے ناٹ آؤٹ فیصلے کو چیلنج کیا اور تھرڈ امپائر نے بھی فیلڈ امپائر کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ڈیل اسٹین نے اس رویو کا اسکرین شاٹ لے کر ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ناٹ آؤٹ ہے۔
ڈیل اسٹین نے اپنی اگلی ٹویٹ میں لکھا کہ میں امپائرز کے خلاف نہیں بول رہا لیکن مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ فیلڈ امپائر کے فیصلے پر ایل بی ڈبلیو کیسے آؤٹ اور ناٹ آؤٹ بھی ہو سکتا ہے؟ انھوں نے لکھا کہ یقیناََ جب تھوڑی سی بھی گیند وکٹس کو لگے گی اور امپائر آؤٹ دے گا تو تھرڈ امپائر بھی اسے آؤٹ ہی قرار دے گا جبکہ ناٹ آؤٹ فیصلے میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔