Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

وزڈن کرکٹ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر آسٹریلوی ٹیم کی تصویر کے ساتھ ایک سوال لکھا کہ وہ لوگ اپنے پسندیدہ آسٹریلوی کرکٹر کا نام بتائیں جو آسٹریلیا کے فین نہیں ہیں۔ کسی ٹویٹر صارف نے ڈان بریڈمین کا نام لیا تو کسی نے اسٹیو وا کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دیا۔ کچھ صارفین نے ایڈم گلکرسٹ، مائیکل بیون، ڈینس للی، بریٹ لی اور شین وارن کا نام بھی لیا۔
آسٹریلیا کی روایتی حریف انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے بھی اپنے پسندیدہ آسٹریلوی کرکٹر کے نام سے پردہ اٹھایا۔ اسٹورٹ براڈ نے کہا کہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میکگرا ان کے پسندیدہ آسٹریلوی کرکٹر ہیں۔
زمبابوے کے وکٹ کیپر بیٹسمین برینڈن ٹیلر نے بتایا کہ ان کے فیورٹ آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ بون ہیں۔ ڈیوڈ بون نے 288 اور گلین میکگرا نے 376 بین الاقوامی میچز میں کینگروز ٹیم کی نمائندگی کی۔