Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ شکار کیے۔ انھوں نے دس اوورز میں 21 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں اور بھارتی ٹیم صرف 92 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ ٹرینٹ بولٹ نے ون ڈے فارمیٹ میں پانچویں مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کیں اور اپنے ملک کے لیجنڈری بولر رچرڈ ہیڈلی کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔
اسی کے ساتھ ٹرینٹ بولٹ نے کسی ایک ملک میں تیزترین سو وکٹیں لینے کا وقار یونس کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ وقار یونس نے متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر 52 ون ڈے میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں اور ٹرینٹ بولٹ نے نیوزی لینڈ میں صرف 49 میچز میں ہی وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی۔