Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور بھارت ٹیسٹ کرکٹ میں آخری مرتبہ بارہ سال پہلے یعنی 2007 میں مدمقابل ہوئے اس کے بعد سے شائقین کرکٹ پاک بھارت ٹیسٹ میچز دیکھنے کو ترس گئے ہیں اور اسی لیے پرانے میچز کی ہی یادیں تازہ کر رہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 1999 میں تاریخی ٹیسٹ چنائی میں کھیلا گیا جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے 12 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 238 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تو بھارتی ٹیم کو بھی 254 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ دوسری اننگز میں پاکستان نے 286 رنز بنا کر بھارت کو جیت کیلئے 271 رنز کا ہدف دیا تھا۔ بھارت نے چھ وکٹوں پر 254 رنز بنا لیے تھے کہ سچن ٹنڈولکر آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد بھارت کی آخری چار وکٹیں چار رنز پر گر گئیں اور پاکستان نے میچ 12 رنز سے جیت لیا تھا۔ دونوں اننگز میں پانچ، پانچ وکٹیں لینے والے ثقلین مشتاق میچ کے ہیرو رہے۔ اس فتح کے بعد پاکستان نے دو میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی تھی۔